وکلا کو ہڑتالوں سے اجتناب کرنا چاہیے جسٹس اعجاز چوہدری

بطور وکیل جوڈیشری کو غلط تصور کرتا رہا، جسٹس بن کر وکلا غلط نظر آتے ہیں.


Numainda Express December 08, 2012
اشرف کو ایم این اے کی سرپرستی حاصل ہے،اہل علاقہ، افضل کھوکھرکی تردید۔ فوٹو: فائل

معاشرتی ناہمواریاں درست کرنے کیلیے ملکر کوشش کرنا ہو گی۔

بطور وکیل جوڈیشری کو غلط تصور کرتا رہا' جسٹس بن کر وکلا غلط نظر آتے ہیں' وکلا کو ہڑتالوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔ جوڈیشل پالیسی پر عملدرآمد سے ہی جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے دورہ رحیم یار خان کے موقع پر بار روم میں وکلا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

09

جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انھوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمد الیاس اور سینئر سول جج چوہدری شبیر حسین کے ہمراہ مال خانہ اور بخشی خانہ کا معائنہ کیا اور بخشی خانے میں موجود ملزمان سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قیدیوں کے مسائل کے حل اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر رپورٹ مرتب کرکے فراہم کرنے اور زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے بریفنگ لی۔ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ججز اور وکلا کی پسند ناپسند کا اثر سائلین پر نہیں پڑنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں