افغانستان میں 11سال کے دوران 2ہزار سے زائد امریکی فوجی مارے گئے

امریکی میڈیا کے مطابق مارے جانیوالے ان فوجیوں میں سے دو تہائی ہلاکتیں صدر اوباما کے دور اقتدار میں ہوئی ہیں.

ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں سے40 فیصد طالبان جنگجوئوں کے دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگوں کی وجہ سے مارے گئے. فوٹو: رائٹرز

امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں 2001کے بعد سے 2 ہزار ایک سو امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ان2145 فوجیوں کی شناخت کی ہے جو افغانستان پر حملے کے بعد مختلف کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان میں سے دو تہائی ہلاکتیں صدرباراک اوباما کے دور اقتدار میں ہوئی ہیں۔




صدر اوباما کے دور حکومت میں امریکا نے افغانستان میں اپنے 33ہزار مزید فوجی بھیجے اور 2009 کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ایک امریکی تحقیقاتی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں سے40 فیصدفوجی طالبان جنگجوئوں کی جانب سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کی وجہ سے مارے گئے ہیں ۔
Load Next Story