ڈیرہ دھماکے پشاور سے آئی تفتیشی ٹیم واپس روانہ پولیس افسران کے بیانات قلمبند

ٹیم نے یوم عاشور اورنومحرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اورجائے وقوع کا معائنہ کیا۔


Numainda Express December 08, 2012
ٹیم نے یوم عاشور اورنومحرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اورجائے وقوع کا معائنہ کیا۔ فوٹو: فائل

صوبائی حکومت کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو اور دس محرم کو ہونیوالے بم دھماکوں کے واقعات میں ذمے داران کے تعین کیلیے پشاورسے آئی ہوئی چاررکنی ٹیم رپورٹ مرتب کرکے واپس روانہ ہوگئی۔

ٹیم میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن لیاقت خان،ایس پی انوسٹی گیشن گلزار علی خان، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری خیبرپختونخوا ہمایوں خان اور بم اسکواڈکے اے آئی جی شفقت ملک شامل تھے۔ ٹیم کو ڈی آئی جی ڈیرہ قاضی جمیل الرحمن' ڈی پی اوڈیرہ سہیل خالد اورایس پی انوسٹی گیشن آصف خان نے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ٹیم نے یوم عاشور اورنومحرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اورجائے وقوع کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے متعلقہ افسران کے بیانات قلمبند کیے اور ٹی ایم اے سے ڈیوٹی پر مامورافسران واہلکاران کی لسٹیں طلب کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |