دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گے براک اوباما

القاعدہ اورداعش جیسے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرکے اپنی ملکی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے، امریکی صدر


ویب ڈیسک September 12, 2016
امریکا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کرالقاعدہ کی کمرتوڑ دی ہے، براک اوباما فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

نائن الیون واقعات کی 15ویں برسی کی مناسبت سے امریکی محکمہ دفاع میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد خوفزدہ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے لیکن وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، داعش،القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپ جانتے ہیں کہ وہ امریکا کو شکست نہیں دے سکتے۔ امریکا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نائن الیون حملوں کو 15 سال بیت گئے

براک اوباما نے کہا کہ امریکا کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کوخطرے میں ڈال کرالقاعدہ کی کمرتوڑ دی ہے۔ دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔القاعدہ اورداعش جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں اپنی ملکی سلامتی اورحفاظت کے لئے ختم کریں گے، ہم کسی بھی خوف سے بالاترہوکراپنی آزادی اور اس طرز زندگی کا تحفظ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں