حکمرانوں نے کرپشن پر قابو پانے کیلیے کوئی ایجنڈا پیش نہیں کیا ثروت قادری

میرٹ کا قتل کرکے نوجوان نسل کو سرکاری ملازمتوں سے محروم اور سفارشیوں کو رکھاجارہا ہے،ثروت قادری.


Staff Reporter December 08, 2012
میرٹ کا قتل کرکے نوجوان نسل کو سرکاری ملازمتوں سے محروم اور سفارشیوں کو رکھاجارہا ہے،ثروت قادری. فوٹو : فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کو مضبوط بنانے اورکرپشن پر قابو پانے کیلیے کوئی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش نہیں کیا۔

پاکستان سنی تحریک ملک کو کرپشن سے پاک ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے، میرٹ کا قتل کرکے نوجوان نسل کو سرکاری ملازمتوں سے محروم اور سفارشیوں کو رکھاجارہا ہے، آئندہ انتخابات میں عوامی مسائل کو حل نہ کرنے والوں کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا،انھوں نیکہا کہ جس ملک میں کرپشن کا راج ہو وہاں صنعتی و کاروباری اداروں کیلیے کام کرنا دشوار ہو جاتا ہے جس سے بدامنی ، بے روزگاری، دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں