کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

شہر میں ہونے والی رم جھم سےعوام میں قربانی کے جانوروں کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے


ویب ڈیسک September 12, 2016
شہر میں آئندہ 24 گھنٹے تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم عوام میں قربانی کے جانوروں کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ دو روز سے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری تھی تاہم پیر کی صبح سے ہی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹے تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تاہم عید قرباں کے تینوں دن بارش کا امکان نہیں۔

شہر میں ہونے والی اس رم جھم نے جہاں عید کی چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا ہے، وہیں عوام میں قربانی کے جانور کی صحت اور مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |