فہد ملک قتل کیس میں ملزم راجا ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

پولیس ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے، جوڈیشل مجسٹریٹ


ویب ڈیسک September 12, 2016
راجا ارشد کو پاک افغان سرحد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرار ہورہا تھا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فہد ملک قتل کیس کے ملزم راجا ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

اسلام آباد پولیس نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کے مرکزی ملزم راجا ارشد کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ گاڑی کی برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راجا ارشد طورخم بارڈر سے گرفتار

ملزم کےوکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ نے اس واقعے پر کوئی از خود نوٹس نہیں لیا تھا بلکہ آئی جی اسلام آباد سے صرف رپورٹ طلب کی تھی، ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم راجا ارشد کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نعمان کھوکھر کمرہ عدالت سے گرفتار

واضح رہے کہ فہد ملک قتل کیس میں ایک اور ملزم نعمان کھوکھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جب کہ راجا ارشد کو پاک افغان سرحد سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ فرار ہورہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں