ناپا سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے نائلہ جعفری

دراصل ڈرامہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کر رہا ہے جس سے ہمیں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، نائلہ جعفری .


Showbiz Reporter December 08, 2012
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ڈائریکٹر راحت کاظمی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔۔ فوٹو : ایکسپریس

اداکارہ نائلہ جعفری نے کہا ہے کہ25سال سے ڈرامے میں کام کر رہی ہوں مگر مجھے لگتا ہے کے میں نے اپنا وقت ضا ئع کیا ہے جو ڈرامہ ہم نے آج تک پیش کیا وہ ڈرامہ نہیں تھا۔

دراصل ڈرامہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کر رہا ہے جس سے ہمیں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، میری زندگی کا یہ ہی حا صل ہے کے میں ضیا محی الدین کی سربراہی میں تھیٹر کر رہی ہوں، اب تک جو کچھ بھی کیا وہ تجربہ تھا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے( ناپا) کے نئے پیش کیے جانے والے کھیل (سالگرہ)اور (شام بھی تھی دھواں دھواں) کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اداکار راحت کاظمی کا کہنا تھا ضیا محی الدین کی ڈائریکشن پیش کیے جانے والے ڈراموں میں کام کرنے کا مزہ آیا مگر جن ڈراموں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا وہ اپنی نوعیت کے بہترین کھیل ہونگے، ڈرامہ 14 دسمبر سے 17دسمبر تک آرٹس کونسل کراچی میںجاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں