پاک فضائیہ کا عید کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کا فیصلہ

پاک فضائیہ کی مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے


ویب ڈیسک September 12, 2016
جنگی مشقوں میں تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا فوٹو: فائل

SARGODHA: پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ میں روسی طیارے

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا جب کہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہرافسراورجوان ملک پر قربان ہونے کو بے تاب

واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں