ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو رہا کردیا گیا
جاوید کاظمی کو چند روز قبل ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا
رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان جاوید کاظمی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو رہا کردیا گیا ہے۔ جاوید کاظمی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 10 ستمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا تاہم جاوید کاظمی کو بوچھ گچھ کے بعد اب رہا کردیا گیا ہے اور وہ کچھ دیر میں پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی دفتر میں پہنچیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر چھاپہ
واضح رہے کہ جاوید کاظمی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔