امجد صابری قتل کیس زیرحراست ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان شانی اور مانی دونوں بھائی ہیں جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر سے ہے، ذرائع

امجد صابری قتل میں ملوث دونوں بھائی راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،پولیس فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جوآپس میں بھائی بھی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق شانی اور مانی دونوں بھائی ہیں جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر سے ہے جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقا میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

ذرائع کے مطابق راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے تیسرے بھائی کو سندھ پولیس کی نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد دس نمبرانڈر پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story