ایم کیو ایم کے سیکٹرز اراکین کی یاد گار شہدا ئے حق پر حاضری

اس موقع پر تمام کارکنا ن سفید لباس میں ملبوس تھے انھوں نے یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔


Staff Reporter December 08, 2012
اس موقع پر تمام کارکنا ن سفید لباس میں ملبوس تھے انھوں نے یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے پی آئی بی کالونی، محمود آباد،لائنز ایریا، اسکیم 33معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور ملیر سیکٹرز کے انچارج و اراکین اور یونٹوں کے ذمے داران و کارکنان نے جمعہ کے روز جناح گرائونڈ عزیز آباد میں حق پرست شہدا کی یاد میں تعمیر کی گئی (یاد گار شہدا ئے حق) پر مختلف اوقات میں حاضری دی اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین اور حق پرست شہدا کے لواحقین بھی موجود تھے، اس موقع پر تمام کارکنا ن سفید لباس میں ملبوس تھے انھوں نے یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں