فوجی افسران کے موٹروے پولیس سے جھگڑے کی تحقیقات کی جارہی ہیں آئی ایس پی آر

افسوس ناک واقعہ کی انکوائری قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائےگا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 12, 2016
پاک فوج کے افسروں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے سے روکے جانے پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاک فوج نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی دو فوجی افسروں کے ہاتھوں پٹائی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پاک فوج نے اپنے دو افسران کی جانب سے موٹر وے پولیس کے افسران پر تشدد کی تصاویر اور اس حوالے سے موٹر وے پولیس کی رپورٹ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

https://twitter.com/ISPR_Official/status/775269016503853056

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موٹروے پولیس کے افسروں اور آرمی کے دو نوجوان افسروں میں جھگڑے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اس افسوس ناک واقعہ کی انکوائری قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائےگا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے افسران نے مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کرنے سے روکے جانے پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں