رہائشی عمارتوں کو تجارتی بنیادوں پراستعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی 22 رہائشی شاہراہوں جن کو کمرشل کیا گیا ہے.


Staff Reporter December 08, 2012
بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی 22 رہائشی شاہراہوں جن کو کمرشل کیا گیا ہے. فوٹو: ایکسپریس

SWAT: بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ماسٹر پلان کی طرف سے رہائشی عمارتوں کو تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے پر پیر سے آپریشن شروع ہوگا۔

جس کے تحت ان عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی 22 رہائشی شاہراہوں جن کو کمرشل کیا گیا ہے، ان شاہراہوں کے اطراف کی وہ رہائشی عمارتیں جن کو باضابطہ طور پر کمرشل کیے بغیر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں ان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے تھے تاہم کسی بھی عمارت کے مالک نے بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان کے اس الٹی میٹم کی پروا نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں