واٹربورڈ نے ہاکی اسٹیڈیم کو پانی کی فراہمی بند کردی

ہاکی فیڈریشن نے 15سال سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو واٹر چارجز کی مد میں ادائیگی نہیں کی.

ہاکی فیڈریشن نے 15سال سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو واٹر چارجز کی مد میں ادائیگی نہیں کی. فوٹو فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ڈھائی کروڑ کی عدم ادائیگی پر ہاکی اسٹیڈیم کو پانی کی فراہمی بند کر دی۔


اس فیصلے سے باضابطہ طور پر ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے 15سال سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو واٹر چارجز کی مد میں ادائیگی نہیں کی، اس ضمن میں واٹر بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو متعدد خطوط ارسال کیے کہ بقایا جات کی ادائیگی پر توجہ دی جائے مگر ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مسلسل سست روی کا مظاہر ہ کیا گیا۔
Load Next Story