اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں وزیراعظم نوازشریف

کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی تیسری نسل قربان کرچکے ہیں، وزیراعظم کا عید پر پیغام


ویب ڈیسک September 13, 2016
کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی تیسری نسل قربان کرچکے ہیں، وزیراعظم کا عید پر پیغام، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں بالخصوص کشمیری عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کےنام کرتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ سلام کی تسلیم ورضا کی یادگار ہے، حضرت ابراہیم علیہ سلام نے پروردگارکی خوشنودی کے لیے دنیا کے ہررشتے کوقربان کیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دنیا کو بتایا کہ قربانی اعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کرنے کا نام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور بالخصوص کشمیری عوام کوعیدکی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کے نام کرتے ہیں، کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی تیسری نسل قربان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراد کی قربانی قوم کو زندہ رکھتی ہے، یہی سبق ہے جو قربانی کے ذریعے دیا جاتا ہے، آج سوال یہ ہے کہ کیا ہم پاکستان کے لیے اپنی انااورمفاد قربان کرسکتےہیں۔

وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ہمیں پوری قوم کو وحدت کا پیغام دینا ہے، خوشی کے اس موقع پرمعاشرے کے کمزورطبقات کوفراموش نہیں کرنا، اس طرح ہمارا معاشرہ صحیح معنوں میں اسلامی معاشرہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اللہ کےفضل وکرم سے خوشحالی کے راستے پرچل نکلا ہے، ہمیں وطنِ عزیزمیں ہم آہنگی، رواداری، میانہ روی کو روزمرہ کے معاملات کاحصہ بنانا ہے، ہمیں اپنے جذبۂ ایثارو قربانی کوصحیح مقاصد کے لیے وقف کرنا ہوگا، دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عیدالاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنارفرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |