تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےاحمدمختار

طلب میں اضافہ ہوگیا،چشمہ سے325میگاواٹ ملنے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی


ایکسپریس July 24, 2012
طلب میں اضافہ ہوگیا،چشمہ سے325میگاواٹ ملنے سے صورتحال بہتر ہوجائے گی فوٹو/ایکسپریس

وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں بجلی کی یکساں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی،بجلی کے بحران پرسیاست چمکاکرعوام کوگمراہ کرنا مناسب نہیں۔ صورتحال چند دن میں بہتر ہوجائے گی۔وزارت پانی و بجلی کے اعلامیے کے مطابق وزیر پانی وبجلی نے کہا ہے کہ پہلے پاکستانی بعد میں سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھان ہیں، اس لیے سب کو پاکستانیت کی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

گزشتہ روزبجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجوہات میں طلب کا اچانک بڑھ جانا،چشمہ پاور پلانٹس کی تکنیکی خرابی کے باعث بندش،سحراورافطارکے اوقات کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنابھی شامل ہے،آج شام تک چشمہ سے 325میگاواٹ بجلی حاصل ہونے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں