حج کی نگرانی کیلیے پہلی بار ڈرونز کا استعمال

حج کے پہلے اور دوسرے روز ان کا وضع کردہ سیکیورٹی پلان کامیاب رہا ہے, گورنر مکہ


ویب ڈیسک September 13, 2016
سعودی عرب میں اس سال کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے پہلی بار ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

سعودی عرب میں اس سال کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے پہلی بار ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

سعودی عرب کی طرف سے حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج کرام کی فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ جدید کیمروں سے لیس ڈرون بھی فضاء میں موجود ہیں جو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے مشاعر میں حجاج کرام کی نگرانی کررہے ہیں۔

درایں اثناء مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے پہلے اور دوسرے روز ان کا وضع کردہ سیکیورٹی پلان کامیاب رہا ہے۔ انہیں توقع ہے کہ حسب توقع سیکیورٹی پلان حج کے تمام مراحل میں کامیاب رہے گا اور اللہ کے مہمان بہ حفاظت اور پرسکون حج کی ادائی کے بعد اپنے اپنے ملکوں کو واپس جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |