وزیر اعظم کی مشکلات ان کے اپنے متعصب وزیر بڑھارہے ہیں مولا بخش چانڈیو
نواز شریف کیسے وزیر اعظم ہیں جن کے وزراء آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کے روا دار نہیں، مشیر اطلاعات سندھ
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہ اپوزیشن کم اور ان کے اپنے متعصب وزراء زیادہ کررہے ہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہیں، ان کے احتجاج میں شرکت کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری جو فیصلہ کریں گے اس پر پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں عملدرآمد کرے گی لیکن اگر عمران خان اکیلے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ان کا حق ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لگتا ہےکہ وفاقی وزراء کو صرف قوالی کے لیے رکھا گیا۔ مولا بخش چانڈیو چھوٹے صوبوں کو نذر انداز کرنے کی پالیسی میاں نواز شریف کو لے ڈوبے گی۔ وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہ اپوزیشن کم اور ان کے اپنے متعصب وزراء زیادہ کر رہے ہیں۔ یہ کیسے وزیر اعظم ہیں جن کے وزراء آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کے روا دار نہیں۔ عابد شیر علی جیسے نا تجربہ کار وزیر عوام کی خدمت میں ناکام ہیں اور اپنی زبان کے باعث وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ آرمی چیف کے لیے دعاگو ہیں جنہوں نے ملک میں دہشت گردی، ملکی سلامتی اور کڑے وقت میں بہت جانمرادی سے حالات کا مقابلہ کیا۔