مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے روز بھی کرفیو بھارتی فوج کی فائر نگ سے نوجوان شہید

بھارتی فوج کے کرفیو کی بدولت مقبوضہ کشمیرر کی کسی عید گاہ میں نماز عید ادا نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک September 13, 2016
8 جولائی سے وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 97 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے جس کے بعد 8 جولائی سے شہید افراد کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف مقامات پر عیدالاضحیٰ کے روز بھی کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں،مقبوضہ وادی کی کسی بھی عید گاہ میں نماز عید بھی ادا نہیں کی جاسکی۔ وادی میں لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے قابض فوج اور ریاست کی کٹھ پتلی انتظامیہ ڈرون اور ہیلی کاپٹرز استعمال کررہی ہے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کی اپیل پر اقوام متحدہ کے مبصر کے دفتر تک مارچ کے اعلان پر کئی مقامات پرلوگوں کی بڑی تعداد بھارتی فوج کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلی تاہم عید کے روز بھی بھارتی فوج اپنی بربریت سے باز نہ آئی اور قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد 8 جولائی سے وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔