عوام نے قربانی دے دی اب حکمرانوں کی باری ہے چوہدری برادران

رینجرز نے پنجاب میں آپریشن شروع کیا تو حکمرانوں کے کئی سہولت کار پکڑے جائیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰٗ


ویب ڈیسک September 13, 2016
پنجاب میں چھوٹو گینگ جیسے کئی دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور رن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ عیدالاضحی پر عوام نے قربانی دے دی اب حکمرانوں کی باری ہے۔

گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ عیدالاضحی پر عوام نے قربانی دے دی اب حکمرانوں کی باری ہے،الله جانتا ہے کہ پہلا شکار کون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان سے ہیں، اس مٹی نے ہمیں نوازا ہے، چاہے کوئی بھی شخص ہو پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹو گینگ جیسے کئی دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر سب جماعتیں متحد تھیں پنجاب میں آپریشن پر حکمرانوں نے مخالفت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں