شکار پور میں خودکش حملہ کرنے والا کوئٹہ کا رہائشی ہے گرفتار دہشت گرد کے اہم انکشافات

دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا نام عبدالرحمان تھا اور ہمیں 4 ہزار روپے دیئے گئے تھے ، گرفتارملزم عثمان


ویب ڈیسک September 13, 2016
فوٹو: ایکسپریس نیوز

خانپور میں دھماکا کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے آئے تھے جبکہ خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکارپور کے علاقے خانپور کی امام بارگاہ میں دھماکا کرنے والے خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس کے سرچ آپریشن میں پکڑے جانے والے دوسرے دہشت گرد عثمان کی مقامی افراد نے ویڈیو بنائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گرفتار دہشت گرد عثمان نے اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والے دہشت گرد کا نام عبدالرحمان تھا جبکہ ہم دونوں کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: امام بارگاہ پر خود کش حملے کی کوشش

ملزم عثمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی بلوچستان سے شکارپور آئے اور ہوٹل میں ایک دن قیام کے بعد عمر نامی شخص نے خود جیکٹ پہنائی اور موٹر سائیکل پر سوار کرکے مطلوبہ ہدف امام بارگاہ تک چھوڑا۔ گرفتار دہشت گرد عثمان نے بتایا کہ مجھے انجیکشن لگائے گئے اور تخریب کاری کی کارروائی کے لئے صرف 4 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی شکارپور کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گرفتار دہشت گردی کی جیکٹ کو اتار کر ناکارہ بنادیا ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔