پسندکی شادی کرنیوالاافغان جوڑاپشاورپولیس کے حوالے
حیواداورمریم کوتحفظ فراہم کیاجائے اورمالی تعاون بھی کیاجائے،پشاورہائیکورٹ
پشاورہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے کیلیے افغانستان سے فرارہوکرایبٹ آباد آنیوالے جوڑے کیخلاف ایبٹ آبادپولیس کی جانب سے غیرقانونی قیام کے مقدمے کوکالعدم قراردیدیاہے اورجوڑے کوپشاورپولیس کے حوالے کرتے ہوئے انھیںتحفظ فراہم کرنے جبکہ صوبائی حکومت کوان کے کپڑے،کھانے اور قیام کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کیلیے مالی تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی ہیںجبکہ جوڑے کیخلاف ایف آْئی آردرج کرنے والے افغانی اسحق خان کاجعلی مہاجرکارڈنکلنے پراسے کمرہ عدالت سے گرفتارکرادیاگیا،
چیف جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس شاہ جہاںاخونزادہ پرمشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی، افغان جوڑے حیواداورمریم کوبھی پیش کیاگیا، اس موقع پرایک شخص اسحق عدالت میںپیش ہوااور بتایاکہ وہ مریم کادیورہے،مریم نے پہلے شوہرعبدالرحمن کوبیماری کے عالم میںچھوڑدیااورحیوادکے ساتھ تعلقات استوارکیے اوروہ ایبٹ آبادبھاگ آئی،
عدالت نے اسحق کامہاجرکارڈ لیکراس کی تصدیق کرائی تووہ جعلی نکلاجس پراس کی گرفتاری کاحکم دیدیا گیا،چیف جسٹس نے کہاکہ روزانہ ہزاروں افغانی طورخم بارڈرسے غیرقانونی طورپرداخل ہوتے ہیںاور آزادانہ گھومتے پھرتے ہیںانھیںکچھ نہیں کہا جاتا جبکہ افغان جوڑاجوعدم تحفظ کاشکارتھاانھیںفارن ایکٹ کے تحت چارج کردیاگیا۔