پاکستان دنیا کے 40 ملکوں کو ہتھیار برآمد کررہا ہے وزیر دفاعی پیداوار

ملک میں ڈرون طیاروں کی تیاری بھی جاری ہے، رانا تنویر حسین


ویب ڈیسک September 13, 2016
موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اسلحہ سازی جلد خود کفالت حاصل کرلے گا، رانا تنویر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے 40 ملکوں کو ہتھیار برآمد کررہا ہے جب کہ ڈرون طیاروں کی تیاری بھی جاری ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اسلحہ اور ہتھیار تیار کرنے والے اداروں کے تحفظ اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ حکومت کی دفاعی پیداوار کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خود کفالت حاصل کرلے گا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا کے 40 ملکوں کو ہتھیار برآمد کررہا ہے جب کہ ملک میں ڈرون طیاروں کی تیاری بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین کے اشتراک سے تیار کئے گئے جے ایف 17 تھنڈر طیارے دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں اور کئی ملک پاکستان سے اس طیارے کو خریدنے کے خواہش مند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔