بھارت پاکستانی بلائنڈ ٹیم کےکپتان ذیشان عباسی کو دھوکے سے تیزاب پلا دیا گیا
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ کے مطابق اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بھارت میں دھوکے سے تیزاب پلا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلائنڈ ٹیم ان دنوں بنگلور کے ایک مقامی ہوٹل "موو ان " میں قیام پذیر ہے ، صبح جب کرکٹ ٹیم ناشتے کے لئے جمع ہوئی تو کسی نے ٹیبل پر پانی کی جگہ تیزاب رکھ دیا۔ ذیشان عباسی نے تیزاب کو پانی سمجھ کر پی لیا لیکن انہوں نے فورا ہی تیزاب کو الٹی کرکے نکال دیا ، جس کے بعد ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان کی بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو تیزاب پلانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاگیاہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ کے مطابق اس قسم کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوٹل مینجمنٹ سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیسے تیزاب کی بوتل پانی کی بوتلوں میں شامل ہوگئی جبکہ سی سی ٹی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی۔
مینجر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق تیزاب منرل واٹر کی بوتل میں ڈالا گیا تھا اور اسی طرح کی بوتلیں ہمیں روزانہ دی جاتی تھیں ، ٹیم مینجر نے کہا کہ تیزاب کی بوتل غلطی سے میز پر کیسے رکھی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر پانی کی جگہ تیزاب کی بوتل میز پر رکھی گئی ۔
واضح رہے بھارت میں ان دنوں بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہورہا ہے جس میں پاکستان نے گزشتہ روز ہی انڈیا کیخلاف 8 وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔