چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

قومی ٹیم اب تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گی اورکامیابی کی صورت میں سال 2004 کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میڈل جیتے گی


ویب ڈیسک December 08, 2012
ہالینڈ نے 2006 کے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فوٹو: اے ایف پی

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 5گول اوردوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو صفرکے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالینڈ کی ٹیم نے مضبوط ٹیم ورک، کوآرڈینیشن اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرکے 2006 کے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔


ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اب تک کل پانچ میچ کھیلے جس کے پہلے مقابلے میں ہالینڈ نے پاکستان کو 1-3 شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے بیلجئیم کے خلاف صفر کے مقابلے میں 2 گول سے فتح حاصل کی جب کہ تیسرے ایونٹ میں قومی ٹیم نے آسڑیلیا سے ایک صفر سے شکست کھائی۔ کوارٹرفائنل میں پاکستان نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمنی کوایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔


قومی ہاکی اب کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے کھلیے گی جس میں کامیابی کی صورت میں سال 2004 کے بعد پاکستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میڈل جیتے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |