بنوںمسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 5 افراد جاں بحق
ابتدائی طور پر قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتائی گئی ہے تاہم تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نےعمرعلی نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہیں۔
واقعے کے اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتائی گئی ہے تاہم تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔