عید پر بنائیں تکہ بوٹی مگر کھائیں احتیاط سے

سلاد، پودینے کی چٹنی اور گرم گرم پراٹھے کے ساتھ کھا کر دیکھیں آپ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے ۔۔۔واہ! مزہ آگیا۔


September 13, 2016
سلاد، پودینے کی چٹنی اور گرم گرم پراٹھے کے ساتھ کھا کر دیکھیں آپ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے ۔۔۔واہ! مزہ آگیا۔ فوٹو:فائل

گائے کی قربانی تو ہوگئی کیا کیا جائے باربی کیو کے بغیر عیدالاضحیٰ کا پتہ ہی نہیں لکتا تو ہوجائے پھرتکہ پارٹی۔

اگر ایک کلو گوشت کا تکہ بوٹی بنانا ہے تو اس کے لئے درج ذیل چیزیں درکا ہوں گی اوراگر آپ اس سے زیادہ بنانا چاہیں تو اسی حساب سے ان اشیا کی تعداد بڑھالیں۔

اجزا؛

بغیر ہڈی گائے کا گوشت۔ 1 کلو(ایک انچ کے تقریباً ٹکڑے ہوں)
بھنا ہوا کُٹا ہوا زیرہ۔ تقریباً2 چائے کے چمچ
دہی ۔ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ 2 چائے کے چمچ
کٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک۔ ایک چائے کا چمچہ ورنہ حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچہ
گھی۔ حسب ضرورت
کچے پیپتے کا پیسٹ۔ 2 کھانے کے چمچے
پسالہسن۔4کھانے کے چمچے

ترکیب؛

سب سے پہلے تمام اجزا کو گوشت کے ٹکڑوں میں ملاکر اچھی طرح مکس کرلیں اور تقریباً 5 سے 6 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔



اس کے بعد سلاخوں پر لگا کر دہکتے ہوئے کوئلے کی آنچ پر سیک لیں یا باربی کیو کرلیں۔



وقفے وقفے سے بوٹیوں پر گھی ڈالتے رہیں (قطروں کی شکل میں) لیجیے مزیدار باربی کیو بوٹی تکہ تیار ہے، سلاد، پودینے کی چٹنی اور گرم گرم پراٹھے کے ساتھ کھا کر دیکھیں آپ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے ۔۔۔واہ! مزہ آگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔