چارسدہ میں رشتے اور جائیداد کے تنازع پر 3 افراد قتل

رشتے اور جائیداد کےتنازع پر بلائے گئے جرگے میں فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک September 13, 2016
رشتے اور جائیداد کےتنازع پر بلائے گئے جرگے میں فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا، پولیس: فوٹو : فائل

تورنگزئی کے علاقے میں رشتے اور جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے تورنگزئی میں رشتے اور جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رشتے کے تنازع پر 2 خواتین قتل، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق جائیداد اور رشتے کے تنازع پر مقامی عمائدین کی جانب سے جرگہ بلایا گیا تھا تاہم جرگے کے دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔