اکشے کمار فلم فائیو میں 5 انوکھے کرداروں میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ سپر اسٹار ہدایت امنگ کمار کی فلم ’’فائیو‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


ویب ڈیسک September 14, 2016
اکشے کمار کی فلم فائیو آئندہ برس کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو ایکشن اور کامیڈی فلموں میں جاندار اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم ''فائیو'' میں 5 انوکھے کردار کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ اکشے کمار ہدایتکار امنگ کمار کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے لیکن نہ تو اداکار اور نہ ہی ہدایتکار کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے، تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار ''فلم'' فائیو میں 5 انوکھے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسکول کے زمانے میں ہی ٹیچر کودل دے بیٹھا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی اسٹوری کو بہت ہی خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ اکشے کمار کی فلم آئندہ سال کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔ اس کے علاوہ تین فلمیں جولی ایل ایل بی ٹو، کریک اور ٹوائلٹ (اک پریم کتھا) بھی اکشے کمار کے ریڈار میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار فلم نے رواں برس ایئر لفٹ، ہاؤس فل تھری اور رستم جیسی کامیاب فلمیں پیش کیں جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں آج کل ان کی طوطی خوب بول رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔