شکار پور امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ مقامی شخص محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس


ویب ڈیسک September 14, 2016
مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ روز خانپور میں مام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شکار پور کے قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ مقامی شہری محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں گرفتار دہشت گرد عثمان بروہی اور اس کے دو ساتھی عمر اور حفیظ سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امام بارگاہ پرخود کش حملے کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ گزشتہ روز عین اس وقت خودکش دھماکا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جب امام بارگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔