بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں شہباز شریف
پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے لیکن بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہےہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے،بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہےہیں، ایسے سیاسی عناصر کو ملک و قوم کے مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 'میں' کی روش نے ملک و قوم کا بےپناہ نقصان کیا، پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے 'ہم' کے راستے پر چلنا وقت کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔