بھارتی ریاست پنجاب اسمبلی میں بی جے پی کے وزیر کو جوتا مار دیا گیا

کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ترلوچن سنگھ نے ریاستی وزیر بکرم سنگھ کو جوتا دے مارا


ویب ڈیسک September 14, 2016
بی جے پی کے وزیرکو جوتا مارنے کے بعد اراکین کانگریسن نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں وزیر پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن ترلوچن سنگھ سونڈھ نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے ریوینیو بکرم سنگھ مجیتھیا کو جوتا دے مارا جب کہ دیگر اراکین کانگریس نے اسپیکر کی کرسی کا گھیراؤ کرلیا اور بی جے پی اکالی دل کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نئی دلی کے وزیراعلیٰ پر پریس کانفرنس کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

کانگریس اراکین کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا جب کہ کانگریس کے 22 اراکین نے ریاستی حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو مسترد کرنے پر 3 روز سے اسمبلی کی عمارت میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں