کرکٹ بورڈ سے اختلافات پر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ فل سمنز برطرف
فل سمنز کو بورڈ سے ثقافتی اور اسٹریٹجک معاملات میں اختلافات کے باعث برطرف کیا گیا۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ثقافت اور اسٹریٹجک معاملات میں اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ فل سمنز کو برطرف کردیا۔
کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ثقافتی اور اسٹریٹیجک معاملات میں اختلافات کے باعث ٹیم کوچ فل سمنز کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مائیکل موئرہیڈ نے فل سمنز کو بورڈ کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا۔
فل سمنز کی برطرفی کے بعد پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سابق فاسٹ بولر جوئل گارنر ویسٹ انڈیز کے کوچ ہوں گے جب کہ ہینڈرسن اور روڈی ایسٹرک کوچنگ میں ان کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ فل سمنز کو 2015 میں 3 سال کے لئے ویسٹ انڈیز کا کوچ تعینات کیا گیا تھا لیکن بہت سارے معاملات پر ان کے بورڈ سے اختلافات زیر گردش رہے۔ سمنز کو 2015 میں ٹیم سلیکشن میں مداخلت کی شکایت پرمعطل کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں عہدے پر بحال کردیا گیا۔ فل سمنز کی ہی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔