سندھ بلوچستان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے مراد علی شاہ

پولیس اور فورسز نے عوام کی مدد سے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا دیا ہے، مرادعلی شاہ


ویب ڈیسک September 14, 2016
خان پور واقعہ پولیس کی جرات اور ہمت کاثبوت ہے،فورسز نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا دیا ہے، مرادعلی شاہ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان سرحد کو محفوط بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت بین الصوبائی سرحد پر تعینات اہلکاروں کو ہر قسم کے جدید آلات فراہم کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار امن و امان سے گزرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مرہون منت ہے ، بلاشبہ تمام فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں گزشتہ روز خانپور میں ممکنہ طور پر ہونے والے دھماکے اور سانحے کو پولیس نے اپنی جرات اور بہادری کے ذریعے ناممکن بنایا ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا دیا ہے اور اس کی بہتری میں فورسز کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی بھرپور تعاون اور اہم کردار رہا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے لائحہ عمل تیارکرلیا گیا ہے، بین الصوبائی سرحدی فورسز کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، بارڈر پر جس قسم کے آلات کی ضرورت پڑی حکومت سندھ مہیا کرے گی اور اس کے ساتھ حکومت کی جانب سے پولیس کو جدید آلات فراہم کریں گے جبکہ پولیس ٹریننگ کو مزید بہتر اور جدید تربیت کے لئے ٹریننگ سینٹرز پر جدید انتظامات کئے جارہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے بعد شہر میں بکھری آلائشوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں آلائشوں کے ڈھیر کی شکایات مل رہی ہیں نومنتخب بلدیاتی نمائندے اب اس کام کو سنبھال لیں اور جہاں میری ضرورت ہوگی میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہوں گا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں