سیالکوٹ میں پسندکی شادی کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بہن اوربہنوئی قتل

مقتولہ آنسہ نے قاسم نامی شخص سے ڈیرھ برس قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی ، پولیس

ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، پولیس فوٹو: فائل

پسرور کے علاقے چیاں والی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے چیاں والی میں فلک نامی شخص نے اپنی بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلک کی بہن آنسہ نے قاسم نامی شخص سے ڈیڑھ برس قبل شادی کی تھی اور اس شادی میں گھر والوں کی رضامندی شامل نہیں تھی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story