سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پرشدت 5 ریکارڈ
زلزلے کا مرکزپاک افغان تاجکستان کے پہاڑی سلسلے میں زیر زمین 180 کلومیٹر گہرائی میں تھا، قومی زلزلہ پیما مرکز
سوات اور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات ، مینگورہ اور گرد نواح کے علاقوں میں شام کے وقت اس وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جب لوگ روایتی انداز میں عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو دوبالا کررہے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر آگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی زمین کے اندر 180 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔