کوئٹہ میں قربانی کا گوشت جمع کرکے اسے فروخت کرنے اور خریدنے والے افراد

جمع کیا گیا گوشت بیچنے کا مقصد دوسری ضروریات زندگی کی خریداری ہے، فروخت کنندہ افراد کا موقف


ویب ڈیسک September 14, 2016
جمع کیا گیا گوشت بیچنے کا مقصد دوسری ضروریات زندگی کی خریداری ہے، فروخت کنندہ افراد کا موقف فوٹو: فائل

عیدالاضحیٰ پر قربانی کا گوشت مستحقین میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے لیکن کوئٹہ میں اس گوشت کی فروخت بھی ہورہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے باچا خان اور میزان چوک پر قربانی کا گوشت فروخت اور خریدنے والے وہ لوگ تھے جو مالی استطاعت نہ ہونے کے باعث قربانی نہیں کرسکے۔ گوشت فروخت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس گوشت ذخیرہ کرنےکی سہولت نہیں ۔ ایسی صورت حال میں وہ قربانی کا جمع کیا ہوا گوشت فروخت کررہے ہیں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دوسری ضروریات زندگی خریدی جاسکیں۔

دوسری جانب گوشت کے خریداروں کا بھی یہی کہنا تھا کہ عید قرباں کے موقع پر ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ قربانی کرسکیں اس کے علاوہ عام دنوں میں بھی ان کے لئے گوشت کی خریداری مشکل ہوتی ہے، عید الاضحیٰ کے دوران ان کے بچے بھی گوشت کے پکوان بنانے کی فرمائش کررہے تھے۔ ایسے حالات میں ان کے لیے انتہائی کم نرخوں میں گوشت ملنا بھی ایک نعمت سے کم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں