افغان انٹیلی جنس چیف پرحملہ کرنے والا پاکستانی تھاحامد کرزئی کا الزام

افغان انیٹلی جنس چیف پر حملے کے حوالے سے پاکستان کی حکومت وضاحت طلب کی جائے گی،حامدکرزئی۔


ویب ڈیسک December 08, 2012
افغان انیٹلی جنس چیف پر حملے کے حوالے سے پاکستان کی حکومت وضاحت طلب کی جائے گی،حامدکرزئی۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے ایک بارپھر پاکستان پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ افغان انٹیلی جنس چیف پر حملہ کرنے والا پاکستانی تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے افغان صدرنے کہا کہ افغان انٹیلی جنس چیف اسداللہ خالد پرحملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت سے اس کی وضاحت طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ اسداللہ خالد پر جمعرات کو کابل میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |