سلمان اور کترینہ 4 سال بعد ایک بار پھر فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے
سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’’اک تھا ٹائیگر‘‘ کے سیکوئل میں دوبارہ ایکشن میں نظرآئیں گے۔
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ 4 سال بعد فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے لیکن 2012 میں دونوں کی ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد سلو میاں نے ان کے ساتھ فلموں اور اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ کترینہ اور رنبیر پور میں دوریوں کے بعد اب سلو میاں اور باربی ڈول میں قربتیں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد اب سلو میاں نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ''اک تھا ٹائیگر'' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض علی عباس ظفر سرانجام دیں گے اور فلم اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار علی عباس ظفر نے فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' کا پہلاتشہیری پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کے لیے بیتابی کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ''اک تھا ٹائیگر'' میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کبیر خان نے سر انجام دیئے تھے۔