عمران خان کا ہر صورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ
پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے، چیرمین تحریک انصاف عمران خان
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہرصورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پاناما لیکس پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: رائے ونڈ مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
ذرائع کےمطابق عمران خان نے ہر صورت رائے ونڈ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا حتمی اعلان اتوار کو ہونے والے پارٹی کے ملک گیر اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔