عید کی سرکاری تعطیلات ختم تعلیمی ادارے اوردفاترکھل گئے

اکثر اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں عید کا تیسرا روز ہونیکی وجہ سے حاضری معمول سے کم ہے۔


ویب ڈیسک September 15, 2016
سرکاری ملازمین کی اکثریت نے اتوار تک چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی بھی چھٹی لے لی۔ فوٹو: فائل

عید کی سرکاری چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں تاہم عید کا تیسرا روز ہونے کی وجہ سے حاضری معمول سے کم ہے۔

ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم اسکولوں میں حاضری کا تناسب 5 سے 10 فیصد ہے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں کی طرح سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم ہے جب کہ ملازمین کی اکثریت نے اتوار تک چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے لی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت نے رواں برس عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک روز حج اور دو روز عید کے لئے رکھے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں