فلم جگا جاسوس کے سیکوئل سے کترینہ کی چھٹی

رنبیرکپور فلم کے سیکوئل میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے


ویب ڈیسک September 15, 2016
ہدایتکار کی جانب سے فلم کے لیے تاحال کسی بھی ہیروئن سے رابطہ نہیں کیا گیا: فوٹو: فائل

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی فلم "جگا جاسوس" ابھی تک ریلیز تو نہ ہو سکی تاہم فلم کے ہدایتکار نے اس کے سیکوئل سے اداکارہ کی چھٹی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد مسائل کے باعث مسلسل تاخیرکا شکارہونے والی فلم "جگا جاسوس" 2017 کے اپریل میں ریلیزکی جائے گی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیرکپورمرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم جگا جاسوس تو بہت پہلے ہی ریلیزہونا تھی لیکن دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کترینہ اوررنبیر کپور کے درمیان علیحدگی بھی فلم کی تاخیر کی بڑی وجہ بنی رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کے ساتھ فلم "جگا جاسوس" کی شوٹنگ میں کوئی مشکلات نہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ نے رنبیرکپورکے ساتھ تلخ تعلقات کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے ہدایتکار انوراگ باسوکو خاصا تنگ بھی کئے رکھا لیکن دونوں فنکاروں کی جانب سے مسلسل کہا جاتا رہا کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رنبیرکپورکو اپنی ہی فلم "جگا جاسوس" کا بے صبری سے انتظار

دوسری جانب ہدایتکارانوراگ باسونے فلم جگاجاسوس کا سیکوئل بھی تیارکرلیا ہے جس میں رنبیرکپورمرکزی کردارادا کریں گے لیکن ہدایتکارنے اپنی فلم سے کترینہ کیف کی چھٹی کردی ہے۔ ہدایتکارکی جانب سے فلم جگا جاسوس کے سیکوئل کے لئے کترینہ کیف کی متبادل کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ہیروئن کے لیے کسی بھی اداکارہ سے باقاعدہ طورپررابطہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |