نوابشاہ اور جامشورو میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق 6 زخمی

نوابشاہ میں ٹرالر مخالف سمت سے آنیوالی کاروں سے ٹکرا گیا جب کہ جامشورو میں تیز رفتار کار الٹ گئی۔

نوابشاہ میں ٹرالر مخالف سمت سے آنیوالی کاروں سے ٹکرا گیا جب کہ جامشورو میں تیز رفتار کار الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ اور جامشورو میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوابشاہ میں شاہ پور جہانیاں کے نزدیک قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والا تیز رفتار ٹرالر ڈائیور سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی کاروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو دولت پور اور شاہ پور جہاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اوباڑو میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق


حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی شناخت سردار، علی، لیاقت اور محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے جو صادق آباد پنجاب کے رہائشی مویشی تاجر تھے۔ کراچی مویشی منڈی میں اپنے جانور فروخت کر کے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر تھرمل پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ستار لاشاری، ان کا 8 سالہ بیٹا سورت لاشاری اور ڈرائیور علی گل برہمانی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ستار کی اہلیہ اور بیٹی زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا، زیرعلاج بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 
Load Next Story