پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں بھرپورانداز میں اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اقوام عالم کو کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کا بتائیں گے


ویب ڈیسک September 15, 2016
کشمیری وفد وزیراعظم نواز شریف کو اپنے اوپر ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کرے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کل آزاد کشمیر میں کشمیری قیادت سے ملاقات کر کے انہیں اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ کشمیری قیادت وزیراعظم نوازشریف کو مقبوضہ کشمیر میں 69 روز سے جاری کرفیو، بھارتی بربریت، بے گناہ شہریوں پر پیلٹ گن کے استعمال، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی رائے پر بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف پر کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں پربھارتی بربریت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ آزاد کشمیر کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، آزاد کشمیر کے دورے کے بعد وزیراعظم نے امریکا کے دورے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنی ہے جہاں ان کی اعلیٰ سطح کی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں اور ملاقاتوں اور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اقوام عالم کو بھارتی مظالم کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |