RAWALPINDI:
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئین محمد آصف کے لئے نوکری اور 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ جیت کر محمد آصف نے ملک کا نام روشن کیا ان کا نام ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے محمد آصف کے لئے 15 لاکھ روپے انعام اور ان کی پسند کی نوکری کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کرنے والے محمد آصف کے پاس کوئی نوکری نہیں وہ ایک اسنوکر کلب میں کام کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرتے ہیں۔