ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم کی چیرمین واپڈا کو پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 15, 2016
ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی ضروریات بھی پوری ہوں گی، وزیراعظم نواز شریف. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انھیں ملک بھر میں جاری ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ چیرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بتایا کہ جاری ہائیڈروپاور پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے، نئے میگا پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ، زرعی اور صنعتی شعبے کو زندگی ملے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پن بجلی کے بڑے منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں سے حساب لیا جائے گا، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا کو ملک بھر میں جاری پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے ملک بھر میں پانی کے ذخائر تعمیر کئے جائیں، ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور آبی ذخائر کی تعمیر سے سیلاب کے خطرات بھی کم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے، گھریلو صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |