دھرنے اور انتشار کی سیاست غیر جمہوری طرزعمل کے حامل ہیں شہباز شریف
جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، وزیراعلی پنجاب
KANJU:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ یہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین نظام ہے جب کہ دھرنے اور انتشار کی سیاست کے رویے غیر جمہوری طرز عمل کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ جمہوریت عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین نظام ہے، جمہوریت لوگوں کو اپنی اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی اقدار کا تعین کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جب کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پرنہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ جمہوریت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے جب کہ دھرنے اور انتشار کی سیاست کے رویے غیر جمہوری طرز عمل کے حامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد عوام میں جمہوریت کے استحکام کے لئے شعور بیدارکرنا ہے، یہ دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوریت اور جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنانا اور معاشی و سماجی ترقی کے لئے سیاسی قوتوں کو اپنے اطوار میں اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہے۔