وزیراعظم نے میٹرو بس اور موٹر وے کے سوا کچھ نہیں کیا خورشید شاہ

صحت کے شعبے میں وزیراعظم نے کوئی ایسا کام نہيں کیا جو نظر آئے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک September 15, 2016
مسائل پرآوازاٹھاتے ہيں لیکن حکومت توجہ نہيں دیتی، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے میٹرو بس اور موٹر وے کے علاوہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جو نظر آئے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں ميں موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں ناکام رہی، حکومت صحت کے شعبے پر توجہ دے، بڑھتی ہوئی آبادی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن صحت کے شعبے میں وزیراعظم نے کوئی ایسا کام نہيں کیا جو نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ابھی تک میٹرو بس اور موٹر وے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے جب کہ اورنج ٹرین کو میں یلو ٹرین کہتا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات کے بعد رائیونڈ مارچ میں تصادم کا خدشہ ہے

خورشید شاہ کا پاناما لیکس کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر ہتھوڑا اٹھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسائل پر آواز اٹھاتے ہيں تو حکومت توجہ ہی نہيں دیتی۔ انھوں نے کہا کہ آستین کے سانپ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ نہیں آنے نہیں دیتے، ہم کسی کے جلسے ميں رکاوٹ نہيں بنیں گے جب کہ عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |