سانحہ 12 مئی کیس میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف مقدمات کا چالان منظور

میئر کراچی وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، پولیس چالان میں دعویٰ


ویب ڈیسک September 15, 2016
میئر کراچی وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، پولیس چالان میں دعویٰ، فوٹو؛ فائل

سانحہ 12 مئی کے کیس سے متعلق پولیس نے اپنے چالان میں دعویٰ کیا ہےکہ میئر کراچی وسیم اختر نے سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ان کے خلاف چالان منظور کرکے کیس اے ٹی سی کو بھجوادیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل سمیت 4 مزید مقدمات کا چالان منظور کرلیا گیا ہے جب کہ تمام کیسز کو سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر نے 12 مئی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی، پولیس کا دعویٰ

عدالت میں پیش کیے گئے پولیس چالان کے مطابق مئیرکراچی وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور انہی کی نشاندہی پر ملزم اسلم کالا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں وسیم اختر اور 2 ارکان اسمبلی کامران فاروقی اور محمد عدنان سمیت 49 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے کچھ مقدمات میں کامران فاروقی اورمحمد عدنان سمیت 49 ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوسکے جب کہ وسیم اختر،اسلم کالا سمیت 20 ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان پرتھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |